A thinker, reformer and a pure soul, by Ra’na Naqvi

سلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
  إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔۔۔
مخلص، مفکر، مصلح، اہل قلم، خاندان کے بزرگ، پھوپھا صاحب مرحوم و مغفور کی رحلت کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا۔
یقینا ان کا فقدان بہت بڑا نقصان ہےـ وہ صرف ہمارے خاندان کے لئے نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لئے بڑا قیمتی سرمایہ تھے ـ افسوس کہ اب وہ انسانیت کا درد رکھنے والا دل رک گیا ، جہالت کی تاریکی مٹانے کے لئے کوشاں چراغ خاموش ہو گیا …
لیکن ان کی بے لوث خدمات، ان کی یادیں دلوں میں زندہ رہیں گی … 
میری ادھر ایک عرصہ سے، جب سے یہاں واٹس ایپ کا مسئلہ ہوا، پھوپھا صاحب مرحوم سے بات نہیں ہو پائی تھی۔ ورنہ وہ بزرگوار اکثر کال کر لیتے تھے۔ ان کی گہری علمی گفتگو اور بزرگانہ نصیحتوں میں ایک خاص شفقت اور لطف محسوس ہوتا تھا۔ 
خداوند متعال سے دعا ہے کہ مرحوم کو غریق رحمت کرے، درجات کو بلند کرے، جوار اہل بیت علیہم السلام میں اعلی مقام عطا فرمائے ـ
اور ان کے تمام چاہنے والوں، مخصوصا آپ سب کو اس غم میں صبر جمیل اجر جزیل عطا فرمائے… اور ہم سب کو انسانیت کی بے لوث خدمت کا جذبہ عطا فرمائے ان شاء اللہ …  
شریک غم
رعنا نقوی
قم مقدسہ

Comments

Leave a Reply

Discover more from syed muhammad naqavi

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading